تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت کراچی میں مردہ باد اسرائیل ریلی+ تصاویر

مقررین کا کہنا تھا کہ ریلی میں آنے کا مقصد مسلمان ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی ریاست کو یہ بتانا ہے کہ تمام مسلمان ممالک ایک ہیں، کسی نے بھی ایران کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو سخت جواب دیا جائے گا۔

فاران: تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے ایران کے بارے میں اسرائیل کے ناپاک عزائم کے خلاف کراچی میں نمائش چورنگی سے ایم اے جناح روڈ تک ریلی نکالی گئی، جس میں مرد و خواتین کے ساتھ بزرگوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، اسرائیل اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اسے بھرپور سبق سکھایا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ریلی میں آنے کا مقصد مسلمان ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی ریاست کو یہ بتانا ہے کہ تمام مسلمان ممالک ایک ہیں، کسی نے بھی ایران کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو سخت جواب دیا جائے گا۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی صورت اسرائیل کا وجود برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعروں میں اس کا جھنڈا بھی نذر آتش کیا۔