تل ابیب اور منامہ کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر میں شروع
اسرائیل اور خلیجی ریاست بحرین کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ رواں ماہ کےآخر میں شروع ہوگا۔
فاران؛ اسرائیل میں بحرینی سفیر خالد الجلاھمہ نے جمعہ کے روز بتایا کہ منامہ اور تل ابیب کے درمیان ہفتہ وار پروازیں رواں ماہ کے آخر میں چلیں گی۔ ایک ہفتے میں دونوں ملکوں میں دو پروازیں چلی گی۔
الجلاھمہ نے ایک بیان میں کہا کہ تل ابیب اور منامہ کے درمیان 30 ستمبر کو براہ راست پروازیں شروع ہوں گی۔
ادھر بحرین کی گلف ایئرنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم تیس ستمبر سے دونوں ملکوں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کریں گے۔ہفتے میں دو پرازیں چلیں گی۔
تبصرہ کریں