تل ابیب میونسپلٹی کے انفراسٹرکچر پر سائبر حملہ

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے تل ابیب بلدیہ کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملے کی خبر دی ہے۔

فاران: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے تل ابیب بلدیہ کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملے کی تصدیق کی ہے۔
صیہونی حکومت کے “کان” نیٹ ورک نے آج اعلان کیا ہے کہ تل ابیب میونسپلٹی کی ویب سائٹ اور ٹیکس سسٹم کی ویب سائٹ پہنچ سے باہر ہیں اور “ایران کے وفادار گروہ” اس سائبر حملے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
کچھ عراقی میڈیا ذرائع نے آج (پیر، 11 جولائی) کو عراق سے تل ابیب میونسپلٹی کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملے کی اطلاع دی۔
“صابرین نیوز” ٹیلی گرام چینل نے یہ بھی لکھا ہے کہ تل ابیب میونسپلٹی سروسز کی ویب سائٹ کے سرورز کے خلاف اس سائبر حملے کے بعد یہ سائٹ مکمل طور پر دستیاب نہیں تھی اور “الطاہرہ” نامی گروپ نے اس سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔