تل ابیب میں کار بم دھماکہ، متعدد صیہونی ہلاک و زخمی
فاران: المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے شمالی تل ابیب میں واقع ہرتسلیا علاقے میں ایک کار بم دھماکے کی رپورٹ دی ہے۔
بعض رپورٹوں کے مطابق اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں، ابھی تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہيں آئی ہیں ۔ چند روزقبل بھی میڈيا ذرائع نے جنوبی تل ابیب میں ایک دھماکے کی خبر دی تھی ۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ دھماکا جنوبی تل ابیب کی رحوفوت کالونی میں ہوا ہے۔
صیہونی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکے کے زخمیوں کو کابلان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
تبصرہ کریں