تل ابیب نے ترکی کے ساتھ فضائی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی وزارت ٹرانسپورٹ کے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ترکی دو طرفہ ہوائی نقل و حمل کو توسیع دینے کے لیے جمعرات کو ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جو کہ دونوں فریقوں کے درمیان 1951 کے بعد یہ پہلا معاہدہ ہو گا۔

فاران: اسرائیلی وزارت ٹرانسپورٹ کے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ترکی دو طرفہ ہوائی نقل و حمل کو توسیع دینے کے لیے جمعرات کو ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جو کہ دونوں فریقوں کے درمیان 1951 کے بعد یہ پہلا معاہدہ ہو گا۔
صہیونی وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا: “توقع کی جاتی ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے ترک کمپنیوں کی پروازوں کے علاوہ ترکی کے متعدد مقامات کے لیے اسرائیلی کمپنیوں کی پروازوں کی بحالی کا باعث بنے گا۔”

مارچ میں، ترک صدر رجب طیب اردگان نے “اسرائیلی گیس” کو ترکی کے راستے یورپ پہنچانے کے امکان کے ساتھ “توانائی اور انرجی کے تحفظ کے منصوبوں کے میدان میں اسرائیل کے ساتھ تعاون” کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی، کیونکہ یوکرین میں جنگ نے کافی خدشات کو جنم دیا ہے۔

صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے انقرہ کا دورہ کیا اور دونوں فریقوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے سفارتی وقفے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا۔