جنوبی غزہ میں چند روز میں 75 ہزار فلسطینی بے گھر ہو گئے

گذشتہ دنوں غزہ کے جنوب مغربی علاقوں میں 75000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ گذشتہ رات اسرائیلی حکام نے مزید لوگوں کو بے گھر ہونے پر مجبور کرنے کے لیے اضافی احکامات جاری کیے ہیں۔

فاران: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’انروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جنوب مغربی غزہ کی پٹی کے علاقوں سے گذشتہ چند دنوں کے دوران 75,000 سے زیادہ شہریوں کو نقل مکانی پرمجبور کیا گیا۔

لازارینی نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی بڑے پیمانے پر انخلاء کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ گذشتہ دنوں غزہ کے جنوب مغربی علاقوں میں 75000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ گذشتہ رات اسرائیلی حکام نے مزید لوگوں کو بے گھر ہونے پر مجبور کرنے کے لیے اضافی احکامات جاری کیے ہیں۔

7 اکتوبر 2023ء سے قابض صہیونی فوج امریکی اور مغربی طاقتوں کی مدد سے غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 40,000 فلسطینی شہید اور تقریباً 92 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ تقریباً 1.9 ملین افراد بے گھر ہیں اور 10 ہزار فلسطینی اس جنگ میں لاپتا ہو چکے ہیں۔

قابض فوج نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے اور صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو ملیا میٹ کر دیا گیا ہے۔