جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں 3 شہری شہید
فاران: جنوبی لبنان کے قصبے بنت جبیل پر اسرائیلی فضائی حملے میں پیر کی شام تین لبنانی شہری شہید ہو گئے۔
لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بنت جبیل قصبے میں ایک عمارت پر اسرائیلی حملے میں تین شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
لبنانی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ العوینی میں داغر خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک لبنانی شہری اور اس کی بہن شہید اور ان کی دوسری بہن شدید زخمی ہوئی ہے۔
ایمبولینس ٹیموں، سول ڈیفنس، اسلامک مشن اسکاؤٹس اور اسلامک ہیلتھ اتھارٹی نے نشانہ بنائے گئے مکان کا ملبہ ہٹانے اور شہداء کی لاشوں کو ہسپتال پہنچانے کا کام کیا۔
قبل ازیں حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنان کی سرحد کے قریب دو اسرائیلی فوجی کیمپوں کونشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے ارکان نے “برانیت” بیرک کے قریب قابض فوجیوں کے ایک اجتماع کو میزائل ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور اسے براہ راست نقصاب پہنچایا۔
تبصرہ کریں