جنوری میں القدس سے 220 فلسطینی گرفتار، 34 مکانات مسمار
فاران؛ القسطل نیوز نیٹ ورک نے جنوری کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مضافات سے تقریباً 220 فلسطینیوں کی قابض اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
منگل کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں نیٹ ورک نے بتایا کہ گرفتاری اور پوچھ گچھ کے دوران قابض فورسز کی طرف سے کچھ زیر حراست افراد کو مارا پیٹا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، جن میں سے کچھ کو ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ القدس میں برفباری کے دنوں میں (بدھ اور جمعرات (26-27 جنوری) مہینے میں سب سے زیادہ تعداد میں فلسطینی حراست میں لیے گئے۔ قابض پولیس نے تیس جنوری کو 27 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی۔ تین دنوں کے دوران حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 74 ہوگئی۔
گذشتہ ماہ القدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ فلسطینی فہمی حمد کو شہید کیا گیا تھا، جب قابض فوج نے کیمپ پر دھاوا بول دیا تھا۔ جس سے جگہ جگہ، گھروں اور نوجوانوں کو گولیوں، صوتی اور گیس بموں سے نشانہ بنایا گیا۔
نیٹ ورک نے قابض ریاست کی سرکاری سرپرستی اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جنوری کے دوران مسجد اقصیٰ میں 3,078 آباد کاروں کے ہنگامہ آرائی کی۔
تبصرہ کریں