جنین میں صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری

میڈیا ذرائع نے جنین کیمپ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

فاران: العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کی صبح جنین کے کچھ علاقوں پر یلغار کرکے فلسطینیوں کے کئی گھروں کو محاصرے میں لے لیا۔

جنین پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد محاذ استقامت کے جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں اور فلسطینی نوجوانوں نے دستی بموں سے ان کا مقابلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے جنین سے ملحقہ برقین کالونی کے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا اور اس کے مکان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

جنین اور غرب اردن کے دیگر علاقوں پراسرائیلی فوجیوں کے آج کے حملے میں تقریبا بیس فلسطینی جوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے

صیہونی فوجی اور آبادکار ہر روز مختلف بہانوں سے فلسطین کے مظلوم عوام کو زخمی گرفتار یا شہید کردیتے ہیں۔