جنین میں صیہونی فوج نے اپنی شکست کا اعتراف کر لیا

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے برخلاف صیہونی فوج نے جنین میں ایک آپریش کے دوران فلسطینی فورسز کے خلاف اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا

فاران: فلسطینی کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں کئے گئے ایک آپریشن میں اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنین میں صیہونی فوج دو فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کےلئے گئی تو اس کی فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہو گئی جس میں صیہونی فوج کی ایک گاڑی فلسطینی فورسز کے بم کا نشانہ بنی۔ رپورٹ کے مطابق جنین سے جن دو فلسطینیوں کو صیہونی فوج نے گرفتار کیا تھا، انہیں بعد میں آزاد کردیا گیا اور جس فرد کو گرفتار کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا تھا، وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ یاد رہے کہ منگل کے دن صیہونی فوج نے فوجی بکتر بند گاڑیوں اور بھاری فوجی نفری کے ساتھ جنین پرحملہ کیا تھا جس سے سرایا القدس کی جنین شاخ سےاس کی جھڑپوں کی اطلاعات آئی تھیں۔