حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیل کا ایک ٹینک تباہ کر دیا

حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے پر حملہ کرکے غاصب صیہونی فوج کا ایک ٹینک تباہ کردیا ہے۔

فاران: موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزاحمتی قوتوں نے افیفیم فوجی ٹھکانے پر جارح اسرائيلی فوج کے ایک ٹینک کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹینک تباہ ہوگیا اور اس پر سوار افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ در ایں اثنا صیہونی حکومت نے، جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے اور مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے پر چار راکٹوں کے داغے جانے کی خبر دی ہے-

اس سے پہلے صیہونی ریڈیو نے بتایا تھا کہ مذکورہ فوجی اڈے پر لبنان سے گائڈڈ میزائل داغا گیا ہے۔ المیادین ٹی وی نے غاصب اسرائیل کے شمالی علاقے البیاض میں بھی اسرائيلی فوجی اڈے پر حزب اللہ لبنان کے حملے کی خبر دی ہے۔ اب تک دسیوں ہزار صیہونی، مزاحمت کے حملوں کے ڈرسے لبنان کے سرحدی علاقے چھوڑ کر فرار کر گئےہيں