حزب اللہ لبنان نے یمن میں سعودی اماراتی اتحاد کے ہولناک جرائم کی مذمت کی

لبنان کی حزب اللہ تحریک نے ایک بیان میں یمن پر سعودی اماراتی اتحاد کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور لبنانی عوام کی حمایت پر زور دیا ہے۔

فاران: العالم کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے یمن میں سعودی، اماراتی اور امریکی اتحاد کے حملوں اور جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں یمن میں عام انسانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: سعودی اماراتی اتحاد کی یہ وحشیانہ کاروائی حملہ آوروں کی بربریت، درندگی اور ان کی انسانی و اخلاقی اقدار سے دوری کی عکاستی کرتی ہے۔
حزب اللہ نے ان جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور دنیا کے تمام حریت پسند لوگوں سے یمنیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔
خیال رہے کہ سعودی اماراتی اتحاد نے آج صبح بھی صوبہ صعدہ (شمال مغربی) اور کئی دیگر علاقوں بشمول مرکزی جیل کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مرکزی جیل میں صرف 77 افراد کے جانبحق ہونے اور 138 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔