حزب اللہ نے اسرائیلی چھاؤنی پر 2 میزائل مارے

حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج کے ایک کمانڈ سینٹر کو برکان میزائل سے نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔

فاران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی فوج کی ایک نئی پوزیشن کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے جیالوں نے غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور اس کی بہادرانہ اور دلیرانہ مزاحمت کی حمایت میں 20 نومبر صبح 8 بجے بارنیت چھاونی کو 2 برکان میزائل سے نشانہ بنایا جس میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔