حزب اللہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے جاسوسی اڈے کو نشانہ بنایا
حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے اس کے جاسوسی آلات کو نشانہ بنایا۔
فاران: حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے اس کے جاسوسی آلات کو نشانہ بنایا۔
ایک بیان میں حزب اللہ نے اعلان کیا: غزہ پٹی میں ڈٹی ہوئی فلسطینی قوم کی حمایت اور اس کی بہادرانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت کے لیے، اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں نے منگل کی دوپہر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع فوجی اڈے الراھب میں جاسوسی کے آلات تباہ کر دیئے۔
بیان میں بتایا گيا ہے کہ یہ حملہ مناسب ہتھیاروں سے کیا گيا جو صحیح نشانے پر لگا۔
حزب اللہ نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدوں نے لبنان کے جنوب میں واقع “الضھیرہ” کے “الجرداح ” فوجی اڈے میں جاسوسی ساز و سامان کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
تبصرہ کریں