حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ، صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی
پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں الجلیل العلیا صیہونی فوجی ٹھکانے پر بھی حملہ کیا۔
فاران: حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ شمالی فلسطین میں انتہا پسند صیہونی آبادی کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس کی بنا پر خطرے کے سائرن بجنے لگے اور ان انتہا پسند صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی۔
پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں الجلیل العلیا صیہونی فوجی ٹھکانے پر بھی حملہ کیا۔
المیادین کے نامہ نگار نے بھی رپورٹ دی ہے کہ جلیل العلیا پر کئی راکٹ اور میزائل فائر کئے گئے اور دوفیف اور جلیل العلیا میں خطرے کا سائرن بجنے کے بعد افرا تفری مچ گئی اور غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا۔
تحریک استقامت نے الاحمدیہ کے علاقے میں صیہونی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا اور صیہونی جنگی سازوسامان تباہ کر دیا۔
لبنان کی تحریک استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ زبدین روڈ پر صیہونی حکومت کا ایک اور مرکاوہ ٹینک بھی میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
تبصرہ کریں