حزب اللہ کی طرف سے صہیونی ریاست پر میزائلوں کی بارش

لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ سرزمین پر وسیع پیمانے پر میزائل داغے ہیں۔

فاران: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے لبنان کی سرزمین سے میزائل حملے کے بعد صیہونی علاقوں المطلہ اور کفاریوفال میں خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے-

خبری ذرائع نے یہ بھی کہا کہ صیہونی فوج سے وابستہ المنارہ بیس پر بھی میزائل گرا ہے- اسی طرح لبنان سے ہی وسیع پیمانے پر میزائل حملے میں مقبوضہ علاقے اصبع الجلیل کو بھی نشانہ بنایا گيا-

بعض صیہونی ذرا‏ئع نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک میزائل کہ جو حزب اللہ کے داغے گئے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیل کی جانب سے داغا گيا وہ المطلہ کے علاقے میں جاگرا جس سے ایک علاقے میں آگ لگ گئی-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمعرات کو حزب اللہ لبنان نے بھی اعلان کیا کہ اس نے الزاعورہ کے علاقے میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر متعدد ڈرون سے حملہ کیا کہ جس سے قطعی طور پر صہونی فوج کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے-

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی طرف سے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، حزب اللہ لبنان نے بھی غزہ میں مزاحمت پر دباؤ کم کرنے کے مقصد سے، فلسطینی سرزمین کے اندر صیہونی حکومت کے اہداف کے خلاف، روزانہ کی بنیاد پر بھاری کارروائیاں انجام دی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

صیہونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی بستیوں اور خاص طور پر زرعی و اقتصادی شعبے سمیت تمام شعبوں میں اس حکومت کے لیے جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔