حزب اللہ کے اسمارٹ میزائلوں سے اسرائیل پر لرزہ طاری
فاران؛ عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ تیزی کے ساتھ جدید اسلحہ اور پیچیدہ میزائل تیار کررہی ہے۔ حزب اللہ کے جدید ہتھیار اور میزائل اسرائیل کی داخلی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ حزب اللہ کے میزائل اسرائیل کے حساس تزویراتی مراکز اور تنصیبات کے لیے خطرہ ہیں۔ اس کے علاوہ حزب اللہ کے ہتھیار اسرائیل کے لیے آئے روز صہیونی ریاست کے لیے خطرات بڑھا رہے ہیں۔
عبرانی اخبار کے نامہ نگار تال لف رام کے مطابق حزب اللہ نے دسیوں کے قسم کے جدید اور پیچیدہ نوعیت کے میزائل تیار کررکھے ہیں۔ حزب اللہ کے میزائلوں کی نوعیت اور تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اسرائیلی نامہ نگار کے مطابق حزب اللہ شام سے ایرانی ساختہ ہتھیار حاصل کر رہی ہے۔
تبصرہ کریں