حماس: صرف مزاحمت صہیونی آبادکاروں کی جارحیت کو روک سکتی ہے

صیہونی آبادکاروں کے خلاف مسلح مزاحمت پر زور دیتے ہوئے تحریک حماس کے ایک رہنما نے فلسطینی عوام سے صیہونیوں کے خلاف جنگ میں مجاہدوں کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔

فاران: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے رہنما عبدالحکیم حنینی نے کہا کہ مزاحمت اپنی تمام شکلوں میں، خاص طور پر مسلح مزاحمت، صیہونیوں کے آبادکاری کے عمل کو روکنے میں کامیاب ثابت ہو سکتی ہے۔
حنینی نے صفا نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا، “مغربی کنارے میں ہمارے بہادروں کی کارروائیاں ایک ابتدائی پیغام ہے اور دشمن کو ہمارے تمام لوگوں کے ساتھ ایک جامع جنگ کے لیے تیار ہو جانا چاہیے جو اپنے قبضے کو دشمن کے قبضے سے محفوظ رکھنے اور اس میں آبادکاری کے سلسلے کو خاتمہ دینے کے لیے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی عوام جو مغربی نابلس میں اپنی سرزمین اور شہروں کے ساتھ ساتھ اس علاقے کے چوکوں کے دفاع کے لیے اٹھے ہیں اور دشمن کی فوج اور صہیونی آبادکاروں کے ریوڑ کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، ان کو داد شجاعت دیا۔
صفا کے مطابق، حنینی نے مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے تمام حصوں میں فلسطینی عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس جنگ میں فلسطینی مجاہدوں کا ساتھ دیں جو انہوں نے اس سرزمین کے لوگوں اور مقدس مقامات کے دفاع کے لیے شروع کی ہے۔
قبل ازیں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے مغربی کنارے میں سیکورٹی کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور گرفتاریوں اور فلسطینیوں پر حملوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ اتحاد اور دشمن کے ساتھ محاذ آرائی جاری رکھنے پر زور دیا۔