حماس نے اپنا لوہا منوا لیا: صیہونی ذرائع ابلاغ کا اعتراف

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹوں میں غزہ میں اسرائيل کے مقابلے میں تحریک حماس کی مستحکم طاقت و توانائی کا اعتراف کیا ہے۔

فاران: صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک حماس نے اپنی مستحکم طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں ناقابل شکست ہونے کو ثابت کیا ہے۔ ان ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائيلی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود تحریک حماس، شمالی غزہ کے مختلف علاقوں میں مزاحمتی فورس بھیجنے میں کامیاب رہی ہے۔

صیہونی ذرائع نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے اسرائيلی فوجیوں کو کافی مسائل و مشکلات سے دوچار کیا ہے ۔ صیہونی اخبار نے بھی لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کا تبادلہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں حماس کی کامیابی کی علامت ہے۔

صیہونی اخبار کے مطابق اسرائيل کی جنگ پسند کابینہ غیر ذمہ دار ثابت ہوئی ہے جو فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مقابلے میں بے بس ہو کر تسلیم ہونے پر مجبور ہو گئی۔