حماس کی امریکی استبداد کے خاتمے پر افغان قوم کو مبارک باد
فاران؛ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت تحریک طالبان کی بہادر قیادت اور مجاھدین کو امریکی استبداد کو شکست دینے پران کی تحسین کرتی اور انہیں مبارک باد پیش کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے عوام اور امریکی قبضے کے مخالف مجاھدین نے امریکیوں کو نکال باہر کرکے یہ ثبوت دیا ہے کہ افغان قوم ناقابل شکست ہے اور وہ امریکا جیسی سپر پاور کو بھی نکال باہر کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
حماس نے افغانستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان اور دیگر قوتوں پر زور دیا کہ وہ مل کرایک نئے اور مضبوط افغانستان کی بنیاد رکھیں۔
خیال رہے کہ سوموار کو افغان طالبان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی کٹھ پتلی حکومت کےخاتمے کے بعد ملک میں امن قائم ہوچکا ہے۔
تبصرہ کریں