خان الاحمر گاؤں کو خالی کرنے کے لیے صہیونی ریاست کی سازش
فاران: صیہونی ذرائع نے آج (بدھ) کو اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی اتحادی کابینہ نے “خان الاحمر” (قدس کے مشرق) گاؤں کو خالی کرانے کا نیا منصوبہ بنایا ہے۔
صیہونی چینل 12 ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق خان الاحمر گاؤں کو خالی کر کے اسے سابقہ مقام سے 300 میٹر کے فاصلے پر دوبارہ تعمیر کرنے اور فلسطینیوں کو نئے مقام پر منتقل کرنے کا نیا صہیونی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، نئے منصوبے پر صیہونی حکومت کے سیکورٹی دستے اور وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر سے وابستہ داخلی سلامتی کونسل میں بحث کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ خان الاحمر کا قدیم گاؤں، رام اللہ اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے درمیان ایک اہم رابطہ شمار ہوتا ہے۔
تبصرہ کریں