دو شہید فلسطینیوں کے جنازے میں ہزاروں کی شرکت

 مغربی کنارے کے علاقے میں نابلوس شہر میں اسرائیلی فوج نے 25 سالہ محمد العزیزی  نے سینے میں گولی مار کر جبکہ 28 سالہ عبدالرحمٰن کو سر میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

فاران: ہزاروں فلسطینوں نے اتوار کی صبح شہید کیے گئے دو فلسطینیوں کے جنازے میں شرکت کی ۔ عبدالرحمٰن صبوح اور محمد العزیزی کو اسرائیلی قابض فوج نے صبح سویرے فائرنگ کر کے شہید ہو گیا تھا۔

مغربی کنارے کے علاقے میں نابلوس شہر میں اسرائیلی فوج نے 25 سالہ محمد العزیزی  نے سینے میں گولی مار کر جبکہ 28 سالہ عبدالرحمٰن کو سر میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

اس واقعے میں دو فلسطینی موقع پر شہید ہوئے جبکہ چھ زخمی ہو گئے ، ان زخمیوں میں سے تین زخمی فلسطینیوں کی حالت وزارت صحت فلسطین نے نازک بتائی ہے۔

دونوں شہدا کے جنازے میں ہزاروں فلسطینی شریک ہوئے تو یہ ایک یہ ایک بڑی ریلی کی شکل اختیار کر گیا۔ ان شہدا کی لاشیں رفیدیا ہسپتال سے  لائی گئیں تو ہزاروں غمزدہ مگر پر عزم  شرکائے جلوس کے ساتھ تھے۔  بعد ازاں شہدا کی نماز جنازہ  شہدا سکوائر میں ادا کی گئی اور شہر کے قبرستان میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر ہزاروں شرکائے جنازہ نے آزادی فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور قابض اسرائیلی فوج کے خلاف  پر زور نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیلی فوج کی زیادتیوں کی مزاحمت کی جائے گی۔