دو لاکھ سے زائد فرزندان توحید کی مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کی ادائیگی

محتاط اندازے کے مطابق دو لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کی ادائگی کی

فاران: فلسطین میں آج پیر کے روز عید الفطر پورے جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اہلیاں فلسطین اور دیگر ممالک سے مسلمانوں نے اس دینی فریضے کو پورے جوش و جذبے سے منایا اور اسرائیلی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قبلہ اول میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا۔

محتاط اندازے کے مطابق دو لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کی ادائگی کی۔  مسجد اقصیٰ نمازیوں کی عید کی تکبیروں سے گونج اٹھی۔ القدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں سے  آنے والے زائرین سے  مسجد اقصی بھر گئی۔ مسجد اقصیٰ پہنچنے اور عید کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں میں خوشی اور مسرت کا ماحول تھا۔

رضاکاروں نے عید الفطر کے موقع پر قبۃ الصخرۃ میں بچوں میں کھلونے تقسیم کیے۔ نمازیوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ رمضان میں اور رمضان کے بعد بھی الاقصیٰ کے وفادار رہیں گے اور عہد پر ثابت قدم رہیں گے۔