رہبر انقلاب اسلامی کے نام حزب اللہ لبنان کا تعزیتی بیان

ہم شہید صدر اسلامی جمہوریہ کو قریب سے جانتے تھے، وہ ہمارے بھائی اور حامی تھے، وہ ہمارے مسائل اور فلسطینی کاز کے حقیقی مدافع اور مقاومتی تحریکوں کے حافظ اور حامی تھے۔ ہمارے عزیز بھائی شہید امیر عبداللہیان ایک فعال وزیر اور سفارت کار، مقاومتی تحریکوں کے حب دار اور تمام عالمی فورموں میں مقاومت کے علمبردار تھے۔

فاران: حزب اللہ لبنان نے بھی صدر رئیسی، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر رہبر انقلاب اور ملت ایران کے نام تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
بیان کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
ہم صدر اسلامی جمہوریہ ایران، آیت اللہ سید ابراہیم ر‏ئیسی، اور ہمارے پیارے بھائی وزیر خارجہ جناب ڈآکٹر حسین امیر عبداللہیان، صوبہ مشرقی آذربائی جان میں رہبر انقلاب امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کے نمائندے آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم اور ان کے دوسرے ساتھیوں کی شہادت پر رہبر انقلاب اور ملت ایران کے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم اس عظیم المیے پر اپنے آقا اور سید و مولا حضرت صاحب العصر و الزمان (علیہ السلام)، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) مراجع عظام اور علمائے اعلام، اسلامی جمہوریہ ایران کے ذمہ دار راہنماؤں، صابر اور عزیز ملت ایران بالخصوص شہداءے کے اہل خانہ، اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور حریت پسندوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
ہم شہید صدر اسلامی جمہوریہ کو قریب سے جانتے تھے، وہ ہمارے بھائی اور حامی تھے، وہ ہمارے مسائل اور فلسطینی کاز کے حقیقی مدافع اور مقاومتی تحریکوں کے حافظ اور حامی تھے۔ ہمارے عزیز بھائی شہید امیر عبداللہیان ایک فعال وزیر اور سفارت کار، مقاومتی تحریکوں کے حب دار اور تمام عالمی فورموں میں مقاومت کے علمبردار تھے۔
واضح رہے کہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، امام رضا (علیہ السلام) کے خادم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر، جو گذشتہ اتوار (19 مئی 2024ع‍) کی شام کو دریائے ارس پر “قیز قلعہ سی” نامی ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد صوبہ مشرقی آذربائی جان کے دارالحکومت تبریز کی طرف واپس آ رہے تھے، کہ ورزقان کے علاقے میں، موسم کی شدید خرابی کی بنا پر، ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہؤا اور وہ آٹھویں امام حضرت امام علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کی شب درجۂ شہادت پر فائز ہوئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری کے حکم پر ایک تحقیقاتی کمیٹی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیق کر رہی ہے۔
صدر رئیسی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی شہادت پر یہودی ریاست کے ذرائع میں خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔