سابق صہیونی جنرل: اگر جنگ جاری رہی تو “اسرائیل” تباہ ہو جائے گا، حماس نہیں!
اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل نے متنبہ کیا کہ اگر غزہ کے خلاف جنگ جاری رہی تو اسرائیل ٹوٹ جائے گا نہ کہ حماس۔ آئی ڈی ایف دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں اپنی کارروائیاں انجام نہیں دے سکے گی۔
فاران: “حماس نہیں اسرائیل تباہ ہو جائے گا” کے عنوان سے ایک مضمون میں سابق صہیونی جنرل یتزاک برک نے لکھا: “کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ قیدیوں کے تبادلے پر دستخط کے بعد غزہ سے فوجیوں کے انخلا کا مطلب شکست اور ہتھیار ڈالنا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ پسپائی سے گزشتہ 7 اکتوبر کی طرح ایک اور حملہ ہوگا اور امکان ہے کہ ہلاکتیں 7 اکتوبر کے حملے سے 10 گنا زیادہ ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا: “یہ دعوے غزہ کے واقعات کے بارے میں بنیادی غلط فہمی کا نتیجہ ہیں۔ یہ دعوے اسرائیلی سیاسی اور فوجی حکام کے مبالغہ آمیز بیانات کی وجہ سے ہیں، جو اپنی شکست خوردہ جنگ کو جاری رکھنے کے لئے اپنے اقدامات کا جواز پیش کرنے اور اسرائیلیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سابق صہیونی عہدیدار نے مزید کہا: “جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ جنگ روکنے کا مطلب شکست اور ہتھیار ڈالنا ہے، وہی لوگ ہیں جو اسرائیل کے فوجی ادارے کو تباہی اور بربادی کے قریب لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا: “جنگ کے اعلان کردہ مقاصد، جو حماس کو تباہ کرنا اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہے، فوجی دباؤ سے حاصل نہیں ہوں گے، اور اگر ہم نے غزہ میں جنگ جاری رکھی تو ہم حماس کو تباہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، لیکن ہم خود کو تباہ کر دیں گے۔
تبصرہ کریں