سات فلسطینی خواتین کو اسرائیلی زندانوں میں قید تنہائی میں ڈال دیا گی
فاران: اسرائیل کی دامون جیل میں زیر حراست سات فلسطینی خواتین کو کرونا کا شکار ہونے کے دعوے کے تحت قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔ ان میں سے تین خواتین کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے بتایا جاتا ہے۔
دامون جیل میں قید فلسطینی خواتین شروق دویات، فدویٰ حمادہ، ربی عاصی، شذی عودہ، تسنیم الاسد، شروق البدن اور نورھان عواد کو کرونا کا شکار ہونے کے دعوے کے تحت قید دوسری اسیرات سے الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران نے ایک بیان میں اسیرات کی صحت کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید کی گئی ہے۔
تبصرہ کریں