شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد خطے کے بدلتے حالات اور خون شہادت کی تاثیر (چوتھا حصہ)

سامراج کے اہداف کی تکمیل میں شہید قاسم سلیمانی بڑی رکاوٹ

یقینا سردار شہیدقاسم سلیمانی کی ایک آرزو یہ تھی کہ یہ بیرونی افواج ملک سے باہر اپنی سرزمینوں پر واپس جائیں گرچہ شہید اپنی زندگی میں امریکہ اور دیگر اسکے حلیف فوجوں کی واپسی کو نہ دیکھ سکے اور تمام تر کوششوں کے بعد ایسا کچھ نہ ہوسکا کہ عراقی خود امریکہ و اسکے حلیفوں سے کہیں کہ تم ہماری سرزمین کو چھوڑ کر باہر نکلو۔

فاران تجزیاتی ویب سائٹ: گزشتہ سے پیوستہ

سامراج دیکھ رہا تھا کہ اگر اختلاف ڈال کر حکومت کرنے کی پالیسی کو کوئی شخص ناکام بنانے کی طاقت رکھتا ہے تو اسکا نام قاسم سلیمانی ہے لہذا اس نے ایسے فرد کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا جو سامراج کے منصوبوں کو عملی ہونے کے سامنے دیوار بن کر کھڑا ہو گیا تھا اس سے غافل کہ شہادت کے بعد شہید قاسم سلیمانی کا خون اب وہی کام کرے گا جو وہ خود زندہ رہ کر کر رہے تھے بلکہ شاید خون کے ذریعہ وہ کام بھی ہو سکے جو زندگی میں قاسم سلیمانی نہیں کرسکے اور ہم اسکی جھلکی کو دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سامراج و عالمی استکبار کے سامنے ایک ہی راستہ بچا ہے کہ خطے کو چھوڑ کر واپس پلٹ جائے اور بہت سے مغربی ممالک نے اپنی فورسز کو بلانا بھی شرو ع کر دیا ہے اور ایران کے عراق میں موجود امریکی بیس پر حملے کے بعد دھیرے دھیرے جب اسکے نتائج سامنے آئیں گے تو ہم مزید دیکھیں گے کہ کس طرح قاسم سلیمانی کا خون وہ کام کر رہا ہے جو وہ خود بھی نہیں کر سکے تھے ، یقینا انکا وجود پورے مزاحمتی محاذ اور خاص کر ایران کے لئے ایک برا سرمایہ تھا ایسا سرمایہ جسکے چھن جانے کی بھرپائی آسانی سے ممکن نہیں ہے لیکن آپ دیکھیں کہ انکی زندگی میں عراق میں کتنا اتحاد تھا اور مختلف دھڑے کتنا آپس میں جڑے تھے اور اب صورت حال کیا ہے ،یقینا سردار شہیدقاسم سلیمانی کی ایک آرزو یہ تھی کہ یہ بیرونی افواج ملک سے باہر اپنی سرزمینوں پر واپس جائیں گرچہ شہید اپنی زندگی میں امریکہ اور دیگر اسکے حلیف فوجوں کی واپسی کو نہ دیکھ سکے اور تمام تر کوششوں کے بعد ایسا کچھ نہ ہوسکا کہ عراقی خود امریکہ و اسکے حلیفوں سے کہیں کہ تم ہماری سرزمین کو چھوڑ کر باہر نکلو، لیکن آج ایسا ہو رہا ہے اور عراقی پارلیمنٹ نے ایسا قانون پاس کر دیا ہے جس کے بموجب امریکہ کو عراق چھوڑنا ہوگا یہ امریکی فوجوں کے لئے کتنا ذلت آمیز ہے کہ گھر کا مالک بن بلائے مہمان سے کہے کے تم نکل جاو ہمارے گھر کو چھوڑ دو اور وہ ڈھٹائی پر اتر آئے کہ ہم نہیں جائیں گے آج یہ ذلت امریکہ کو قاسم سلیمانی کے خون کی بنیاد پر جھیلنا پڑ رہی ہے ۔