ستائیس رمضان کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینی روزہ داروں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد

13 سے 40 سال کی عمر کے فلسطینیوں کو 27 ویں شب مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔

قابض اسرائیلی حکام نے سوموار کے روز مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔ یہ پابندیاں ایک ایسے وقت میں عاید کی گئی ہیں جب ستائیس رمضان المبارک کی تاریخ قریب آ رہی ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر نئی پابندیوں میں 50 سال سے کم عمر کے فلسطینیوں پر بغیر اجازت کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 40 سے 50 سال کی عمر کے فلسطینیوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے داخلے سے قبل اجازت لینا ہوگی۔ تاہم خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی مکمل اجازت ہے۔

13 سے 40 سال کی عمر کے فلسطینیوں کو 27 ویں شب مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ اس موقعے پر سخت سیکیورٹی چیک اپ کا فیصلہ کیا گیا۔