سید حسن نصرالله کی شہادت پرعراق اور شام میں 3 روزہ عام سوگ کا اعلان
حزب الله کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله کی شہادت پرعراق اور شام میں 3 روزہ عام سوگ کا اعلان ہوا ہے۔
فاران: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حق کی راہ میں شہید ہوئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غاصب حکومت نے اپنے جرائم میں تمام سرخ لکیروں کو عبورکیا ہے اور وہ پورے خطے میں اپنی جارحیت کو بڑھانا چاہتی ہے۔
حزب الله کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله کی شہادت پر شام کی حکومت نے 3 روزہ عام سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا پرچم تین دن تک سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ سید حسن نصراللہ استقامتی محاذ کے پرچم تلے غاصب صیہونی حکومت اورعالمی سامراج کے خلاف بر سر پیکار تھے اور آخری دم تک قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں لڑتے ہوئے اپنی جان نچھاور کر دی۔
تبصرہ کریں