شہر جنین میں صیہونی فوجیوں پر فلسطینی مجاہدین کی کاری ضرب
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے مجاہدین نے شمالی غرب اردن کے شہر جنین کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں سے سخت مقابلہ کیا اور ان پر کاری ضرب لگائی ہے۔
فاران: الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے جنین کیمپ کی جانب جانے والے راستے میں چھاپہ مار صیہونی دہشتگردوں سے سخت مقابلہ کیا اور ان میں سے متعدد کو ہلاک اور زخمی کیا۔ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے اسی طرح گھات لگاکے کی جانے والی ایک کارروائی میں صیہونی فوجیوں کی دو گاڑیوں کو طاقتور بموں سے نشانہ بنایا۔
دوسری طرف جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بريگیڈ کی جنین بٹالین نے مختلف سیکٹروں پر صیہونی فوج کے پیدل دستوں کا مقابلہ کیا اور ان کی پیشقدمی روک دی۔ القدس بریگیڈ کی جنین بٹالین کے مجاہدین نے اسی طرح مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کے اسنائپروں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ جنین بٹالین کے مجاہدین نے اسی طرح حیفا روڈ پر ایک صیہونی فوجی گاڑی کے راستے میں بم دھماکہ کیا جس میں متعدد صیہونی دہشتگرد زخمی ہو گئے۔
تبصرہ کریں