شہید نبیل احمد سلیم کی شہادت پر فلسطینی تحریکوں کا اظہارِ تعزیت

دو الگ الگ بیانات میں، تحریکوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی عوام سے مزاحمت تیز کرنے اور اسرائیلی آباد کاروں اور قابض فوج کے حملوں کا مقابلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

فاران: حماس اور تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے فلسطینی شہید نبیل احمد سلیم  کی یاد میں تعزیت کا اظہار کیا، جنہیں اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے جنوب میں علیحدگی کی دیوار کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

دو الگ الگ بیانات میں، تحریکوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی عوام سے مزاحمت تیز کرنے اور اسرائیلی آباد کاروں اور قابض فوج کے حملوں کا مقابلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

حماس نے اخباری بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی شہادتیں بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ فلسطینی نوجوان اس وقت تک اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے جب تک وہ اپنے حقوق اور زمینیں حاصل نہیں کر لیتے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے بار بار کیے جانے والے جرائم اس کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور اس کی الجھنوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ اس طرح کے جرائم فلسطینیوں کے عزم اور ارادے کو متاثر نہیں کر سکیں گے۔ تحریک نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کریں اور قبضے اور آباد کاروں کے حملوں کا ہر قیمت پر مقابلہ کریں