صنعاء ایر پورٹ پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری، 4 شہید 3 زخمی
فاران: النشرہ کی رپورٹ کے مطابق مآرب کی جانب یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی پیشقدمی کے بعد گزشتہ ہفتوں کے دوران جارح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور کل 4 مرتبہ صنعاء ایرپورٹ پر بمباری کی۔
اس سے قبل جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ کے «الرقو» اور« قطابر» علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے۔
سعودی عرب یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن کا 85 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہہ سے یمن کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے۔
تبصرہ کریں