صنعا نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں میزائلوں اور ڈرونز سے طوفان برپا کر دیا
فاران: فارس خبر رساں ایجنسی کے بین الاقوامی شعبہ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان “یحیی سریع” نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی گہرائیوں میں آج (پیر کو) ہونے والے آپریشن کی تفصیلات کا اعلان کیا جس کا عنوان “اعصار الیمن 2” (فوطان یمن 2) ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں الظفرہ ایئر بیس اور دیگر اہم اہداف کو بڑی تعداد میں ذوالفقار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا: “دبئی میں ایک اہم اور حیاتی ہدف کو صماد 3 ڈرون کے ذریعے نشانہ بنا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اندر “شروہ” اور دیگر علاقوں میں متعدد فوجی اڈوں کو صماد 1 اور قاصف k2 ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھرعرب امارات میں غیر ملکی کمپنیوں کو ملک چھوڑ دینے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک سعودی عرب اور عرب امارات کی جانب سے یمن پر جارحیت جاری رہے گی اور یمن کا محاصرہ رہے گا یمن ان ملکوں کے اہم مراکز کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتا رہے گا۔
تبصرہ کریں