صہیونی انتہاپسند نے بوڑھی فلسطینی خاتون کو گاڑی سے کچل ڈالا

ایک صیہونی انتہا پسند نے ایک بوڑھی فلسطینی خاتون کو اپنی گاڑی سے کچل کر شہید کر دیا۔

فاران: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی شام کو ایک 60 سالہ بوڑھی فلسطینی خاتون کو رام اللہ کے نزدیک ایک غاصب کالونی کے باشندے انتہا پسند صیہونی نے اپنی گاڑی سے کچل دیا جس سے فلسطینی خاتون کی شہادت واقع ہوگئی۔

فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ جرائم رام اللہ اور نابلس کے راستے میں واقع سنجل گاؤں کے پاس رونما ہوا جس میں مذکورہ فلسطینی خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں جن کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی شہادت واقع ہوگئی۔

واقعے کے بعد مذکورہ صیہونی انتہا پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسی طرح بتایا گیا کہ اسی صیہونی انتہا پسند نے 2014 میں بھی دو فلسطینی بچوں کو ایناس شوکت دار اور تولین عصفور کو اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا جس میں ایک بچہ موقع پر ہی شہید ہو گیا تھا جبکہ دوسرا ہمیشہ کے لئے معذور ہو گیا تھا۔

اس کے باوجود صیہونی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ آج کا واقعہ ایک نارمل سڑک ایکسیڈینٹ ہے ۔

گزشتہ کئی دنوں سے صیہونی کالونیوں کے رہنے والوں کے فلسطینی کسانوں کی زرعی زمینیوں اور ان کے گھروں پر حملے تیز ہوئے ہيں اور شمالی نابلس کے برقہ گاؤں کے رہنے والوں کے گھروں پر حملہ کیا گیا اور ان کے گھروں کے شیشے توڑ دیئے اور ان کے درخت کاٹ دیئے ۔