صہیونی حکومت مشرقی بیت المقدس میں مسجد کو مسمار کرنے کے در پہ

مقبوضہ بیت القدس کی بلدیہ نے شہر کو یہودیانے کا منصوبہ جاری رکھتے ہوئے اس بار العیسویہ قصبے میں ایک مسجد کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مقبوضہ بیت القدس کی بلدیہ نے شہر کو یہودیانے کا منصوبہ جاری رکھتے ہوئے اس بار العیسویہ قصبے میں ایک مسجد کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے العیسویہ کے رہائشی “علی درباس” نے بتایا کہ میونسپلٹی نے قصبے میں واقع مسجد التقویٰ کو منہدم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
” عرب 48 ” ویب سائٹ کے مطابق مقبوضہ القدس کی میونسپلٹی نے تعمیراتی اجازت نامہ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر تقریباً 300 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والی اس مسجد کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
3 جنوری کو اسرائیلی فوج نے مسجد پر دھاوا بول کر اسے تعمیر کرنے سے روک دیا۔