صہیونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات کی
فاران: صہیونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر “ایال حولاتا” نے بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم “سلمان بن حمد آل خلیفہ” سے علاقائی سلامتی کے اجلاس “2021 منامہ ٹاکس” کے موقع پر ملاقات کی۔
اجلاس میں بحرین کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر بن حمد الخلیفہ اور متعدد دیگر بحرینی حکام نے شرکت کی۔
بحرین نیوز ایجنسی، کے مطابق بحرین کے ولی عہد نے زور دیا کہ “بحرین علاقے کی ترقی و خوشحالی اور علاقائی اور بین الاقوامی امن، استحکام اور ترقی کے حصول کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے.”
انہوں نے ابراہیم امن معاہدے پر دستخط کی روشنی میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مشترکہ مفادات کے حصول اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور ترقی کے لیے وسیع تر افق پیدا کیے جا سکیں۔
میٹنگ میں منامہ سربراہی اجلاس اور مناما ڈائیلاگ کی اہمیت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی تاکہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر خیالات اور آراء کا تبادلہ کیا جا سکے جس کا مقصد اس کی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔
تبصرہ کریں