صہیونی ریاست کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کی 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف
فاران: العالم کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے کے ڈیڑھ سال بعد دونوں فریقین کے حکام کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ ان کے درمیان تجارت رواں سال میں دو بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ عرب امارات کی سرمایہ دار کمپنیاں براہ راست اسرائیلی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور نیز یہ کمپنیاں بقیہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی ترقی میں اپنے آپ کو شراکت دار کے طور پر پیش کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ابوظہبی انویسٹمنٹ کارپوریشن، جو کہ 250 بلین ڈالر کے اثاثوں کا انتظام کرتی ہے، نے ان چھ اسرائیلی کمپنیوں میں 20 ملین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی ہے، جن میں سے بعض کے دفاتر مقبوضہ فلسطین میں ہیں۔
تبصرہ کریں