صہیونی ریاست کے افریقی ممالک کے قریب آنے کی وجہ کیا ہے؟
فاران: رشیا ٹوڈے کی ویب سائٹ کے مطابق افریقی ممالک کے 25 سفیروں کی شرکت کے دوران اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گلعاد آردان نے کہا کہ حکومت ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت افریقی ممالک کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کی بنیاد کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کے اداروں اور جلسوں میں ان کے ووٹنگ پیٹرن پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ ناظر رکن کے طور پر افریقی یونین میں اسرائیل کی موجودگی کو برقرار رکھنا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ ایک اسرائیلی تنظیم افریقی براعظم کے تقریباً 2,000 دیہاتوں کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے پانی اور بجلی سے منسلک کرنے کے لیے ایک نیا اقدام شروع کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا؛ اسرائیل کے 46 سے زائد افریقی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں۔
اردان نے کہا: ہم نے ابھی شروعات کی ہے۔ افریقہ اور اسرائیل کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد میں ایسی اختراعات پیدا کرنے کی صلاحیت ہے جو ہمارے ماحول کو بدل سکتی ہے۔ بدقسمتی سے، ایسے لوگ ہیں جو ہمارے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی مخالفت کرتے رہتے ہیں اور یہاں تک کہ اسرائیل کی افریقی یونین کے مبصر رکن کے طور پر نئی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق؛ یہ نشست اسرائیلی سفیر کے افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور و فکر کے طور پر منعقد ہوئی۔
تبصرہ کریں