صہیونی ریاست کے دھشتگردانہ اقدامات سے استقامت رکنے والی نہیں: اسماعیل ہنیہ

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ اقدامات سے استقامت رکنے والی نہیں ہے۔

فاران: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ اقدامات سے ارضِ فلسطین کی آزادی اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے جاری فلسطینی استقامت و مزاحمت رکنے والی نہیں ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ اقدامات سے استقامت رکنے والی نہیں ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ اقدامات ایک ناکام سیاست ہے اور اس طرح کے اقدامات، استقامت کا راستہ نہیں روک سکتے۔
انہوں نے نابلس کے شہیدوں کے اہل خانہ سے رابطے کر کے حماس کی طرف سے انکے اور بیت المقدس کے رہنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ان شہیدوں کا خون رائگاں نہیں جائے گا اور حماس سمیت فلسطین کی سبھی استقامتی تنظیم کا ماننا ہے کہ یہ خون ہماری گردن پر ایک امانت ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے نابلس علاقے میں ایک کار پر اندھادھند گولیاں چلا کر تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔