صہیونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا

غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک اور فلسطینی کوگولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

فاران: میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو اتوار کی صبح اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ غرب اردن میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی حائل دیوار کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے شہید ہونے والے فلسطینی کا نام احمد سلیم غانم بتایا گیا ہے۔ اس سے قبل جمعے کو غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین میں فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شدت آئی ہے جس کے باعث درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔