صہیونی فوجیوں نے فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا

صیہونی حکام کا دعوی ہے کہ مسجد الاقصی کی جانب جانے والی ایک گلی میں فلسطینی خاتون نے چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

فاران؛ غاصب صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی خاتون چاقو سے حملہ کرنا چاہتی تھی جس کی وجہ سے اسے فائرنگ کر ٫کے شہید کر دیا گیا جبکہ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس کو ہتھیار نہیں پایا گیا۔

صیہونی حکام کا دعوی ہے کہ مسجد الاقصی کی جانب جانے والی ایک گلی میں فلسطینی خاتون نے چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ کچھ گھنٹے پہلے ہی ویسٹ بینک کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

یہ واقعہ برکین نامی گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔

اس واقعے کے بارے میں بھی صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا کہ وہ علاقے میں آپریشن کر رہے تھے کہ فلسطینی نوجوان نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کی وججہ سے اس کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔