صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک 13 سالہ فلسطینی شہید ہو گیا۔

فاران: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوجیوں نے کل ایک 13 سالہ فلسطینی کو غرب اردن کے علاقے دیر الحطب میں شہید کر دیا۔

دوسری جانب غرب اردن کے علاقے قلقیلیه میں فلسطینیوں کے پتھراو کی وجہ سے ایک صیہونی فوجی زخمی ہو گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔