صہیونی فوجی نے ایک اور فلسطینی شہری کو گولی مار دی

فلسطینی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ القریہ پل کے قریب کھڑا تھا۔

فاران: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں خربثا المصباح کے مقام پر قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں گولی فلسطینی شہری کے سینے میں لگی۔ فلسطینی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ القریہ پل کے قریب کھڑا تھا۔

گذشتہ شام متعدد فلسطینی شہریوں نے غوش عتصیون کالونی کے قریب اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بم پھینکے تھے۔