صہیونی فوج کی ریاستی دھشتگردی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید، دس زخمی
فاران: قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شہید جب کہ 10 کو زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق قابض فوج نے مغربی جنین میں سیلہ الحارثیہ کے مقام پر فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ فوج نے اجتماعی سزا کے طور پر فلسطینیوں پر حملہ کیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ محمد اکرم ابو صلاح کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ابو صلاح کے سر میں گولی ماری۔ اسے شدید زخمی حالت میں جنین کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔
تبصرہ کریں