صہیونی فوج کے ہاتھوں تین نہتے فلسطینیوں کا قتل

قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں عرابہ چوک میں ایک کار میں سوار تین فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

فاران: قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں عرابہ چوک میں ایک کار میں سوار تین فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

جنوبی جنین میں ایمبولینس ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر محمود السعدی نے ایک ریڈیو بیان میں کہا کہ شہید ہونے والے تین فلسطینی نوجوانوں کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ قابض فوج نے تینوں فلسطینیوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

ادھر اسرائیل کے عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے بتایا کہ اس آپریشن میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق یہ ایک ٹارگٹ کلنگ آپریشن تھا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ روز جنین اور طولکرم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین فلسطینی مزاحمت کاروں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ شہید ہونے والے تینوں فلسطینی مسلح تھے۔

اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینیوں پر قابض فوج پر فدائی حملوں کا الزام عاید کیا ہے۔