صہیونی وزیر: فلسطینیوں کا قتل عام ہمارا حق ہے

ایک صہیونی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اوسلو معاہدے میں کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا گیا ہے اور یہ کہ حکومت کو فلسطینی اتھارٹی کے زیر کنٹرول علاقوں میں داخل ہونے اور جب بھی ضروری سمجھے قتل کرنے کا حق ہے۔

فاران؛ نابلس میں تین کم عمر فلسطینیوں کے قتل کے ردعمل میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اپنی قاتلانہ کارروائیاں جاری رکھیں گے، اور مغربی کنارے میں فوجی کارروائی کی آزادی کو یقینی بنائیں گے۔

“کان” ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے، اسرائیلی وزیر مواصلات جوز ہینڈل نے دعویٰ کیا کہ اوسلو معاہدے نے کسی کو استثنیٰ کا حق نہیں دیا اور اسرائیلی فوج کو فلسطینی اتھارٹی کے زیر کنٹرول علاقوں میں داخل ہونے اور آپریشن کرنے کا حق حاصل ہے۔

ہینڈل نے تل ابیب اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سیکورٹی کوآرڈینیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیز صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے۔
صہیونی وزیر نے دعویٰ کہا کہ شہید ہونے والے تینوں نوجوان فلسطینی اسرائیلی اہداف کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے نائب وزیر جنگ ایلون شسٹر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی علاقوں میں اپنی آزادی کو برقرار رکھے گی اور مقررہ اہداف کے خلاف کام کرے گی۔