صیہونیوں نے نوجوان فلسطینی کو سر میں گولی مار کر شہید کر دیا

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

فاران: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، بدھ کی صبح نابلس شہر میں حضرت یوسف (ع) کے مزار کے اطراف مظاہروں اور فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہوئی جھڑپوں کے دوران کم از کم 77 فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولیوں سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے ایک کہ جس کے سر پر گولی لگی تھی شہید ہو گیا ہے۔

چند روز قبل صیہونی حکومت کی فوج نے جنین شہر پر حملے کے دوران ایک فلسطینی بچے کو فوجی گاڑی کے خلاف انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

صہیونی فوج نے فلسطینی عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 16 سالہ فلسطینی لڑکی “عہد مرعب” کو دو گھنٹے تک انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔