صیہونیوں کی گولی سے نوجوان فلسطینی شہید

ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک آپریشن کے بہانے ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

فاران: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہری پر سرد ہتھیار سے حملہ کرنے کے بہانے فائرنگ کر دی۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص نابلس کے جنوب میں جیتی چوراہے پر شہادت پسندانہ کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی شہری گولی لگنے سے زخمی ہو کر زمین پر گر گیا۔
عبرانی زبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹ میں گولی لگنے کے بعد نوجوان فلسطینی شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔
چند گھنٹے بعد، فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ نوجوان فلسطینی کو صیہونیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔


حال ہی میں صیہونی بستیوں کی توسیع اور بیت المقدس میں اسلامی مقدسات بالخصوص مسجد اقصیٰ کی توہین کے علاوہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔