صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفیر نے دونوں فریقین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔

فاران: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفیر عامر ہائیک نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات نے منگل کو دبئی میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان تجارت کو مضبوط بنانا ہے۔

سفارت کار نے ٹویٹر پر ایک اور ٹویٹ کے جواب میں “ہو گیا”  لکھا جو اس نے پہلے ایک معاہدے پر آنے والے دستخط کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹ کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے باضابطہ طور پر 2020 میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے ابراہیم معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اپنے تعلقات قائم کیے تھے۔ بحرین اور مراکش بھی اس معاہدے کے دوسرے فریق ہیں۔ صیہونی حکومت اور کسی عرب ملک کے درمیان یہ پہلا تجارتی معاہدہ ہے۔