صیہونی حکومت میں پھوٹ پڑنے کا امکان
فاران: خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویئر نے فلسطینیوں کے بارے میں نیتن یاھو کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔ انہوں نے غزہ میں مزاحمتی قوتوں کو مناسب جواب نہ دینے اور مغربی کنارے کے فلسطینی آبادی والے گاؤں الخان الاحمر کو، خالی کرانے میں تاخیر کا الزام عائد کیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ اگر آٹھ ماہ کے دوران مذکورہ معاملات میں کوئی اہم پیشرفت نہ ہوئی تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں فلسطینیوں کی صیہونیت مخالف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ غاصب صیہونی حکومت اس کی فوج اور سیکورٹی ادارے، ان کارروائیوں سے نمٹنے میں اپنی نااہلی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
تبصرہ کریں